“خانہ کعبہ دیکھ کر چھوٹی بچی کی طرح روتی ہوں”، بھارتی اداکارہ حنا خان

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بھائی کے ہمراہ دوسری بار عُمرے کی ادائیگی کرلی۔

حنا خان سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے دوسری بار عُمرے کی سعادت حاصل کی، بھارتی اداکارہ اپنے اس روحانی سفر کی روح پرور تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے جمعے کے روز مکہ مکرمہ سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پوسٹ کیں جن میں وہ غلافِ کعبہ کو چُھو رہی ہیں، اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دُعا کی درخواست بھی کی۔

اس پوسٹ کے علاوہ حنا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں عُمرے کی ادائیگی کے حوالے سے اپنے جذبات بھی بیان کیے، اُنہوں نے کہا کہ “میں پہلے بھی عُمرہ ادا کرچکی ہوں لیکن میری بےچینی، گھبراہٹ اور جذبات بالکل پہلی بار کی طرح ہیں”۔

حنا خان نے کہا کہ “جب خانہ کعبہ کو دیکھتی ہوں تو چھوٹی بچی کی طرح بہت روتی ہوں، یہ روح پرور منظر دیکھ کر ہونٹ جم جاتے ہیں، آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے”۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ “یہاں موجود کوئی بھی شخص خانہ کعبہ سے اپنی نظر نہیں ہٹا سکتا، یہ مقدس مقام میرے اندر سکون پیدا کرتا ہے، مجھے یہاں آکر الحمدللہ بہت زیادہ سکون ملتا ہے”۔

واضح رہے کہ حنا خان کا یہ دوسرا عُمرہ ہے، اس سے قبل اُنہوں نے سال 2023 میں رمضان کے مبارک مہینے میں پہلی بار عُمرے کی ادائیگی کی تھی۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

32 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

34 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

56 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

1 hour ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago