لاہور بار انتخابات: ہوائی فائرنگ کرنے والے 40 وکلا کیخلاف مقدمہ درج


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور بارکے سالانہ انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 16 نامزد ملزمان سمیت 40 وکلا پر مقدمہ درج کیا گیا، ،مقدمہ میں دہشت گردی،اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور تشدد بھی کیا،جبکہ کانسٹیبل شاہد کو اسلحہ کے زور پر اغوا بھی کرلیا، وکلا نے ڈی ایس پی سرور اعوان کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا،مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او عاصم جہانگیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ الیکشن نتائج کے آنے پر 300 وکلا ایوان عدل روڈ پر جمع ہوگئے، وکلا نے شدید نعرے بازی شروع کردی اور پولیس سے الجھنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کرتے رہے، وکلا کی فائرنگ سے میٹرو پل، سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر فائر لگے۔

Recent Posts

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

17 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

29 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

45 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

2 hours ago