سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا این اے 56 سے انتخابی مہم کا آغاز


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حلقۃ این اے 56 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
لال حویلی کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی۔
راولپنڈی کے عوام کے نام اہم پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کسی کے خلاف غیر پارلیمانی، نازیبا زبان استعمال نہ کی اور نہ ہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 60 تعلیمی ادارے اور چار یونیورسٹیاں بنائی، راولپنڈی کے عوام نالہ لئی پروجیکٹ اور ڈھوک دلال کالج، ماہ بچہ ہسپتال کو مکمل کرنے کیلئے آٹھ فروری کو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر مہر لگائیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی فیصلہ کرتے وقت دیکھنا ہوگا اس شہر کی خدمت کس سیاست دان نے کی اور کرے گا، قلم دوات جیتے گی، خدمت کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے جائیں گے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

58 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

3 hours ago