سعودی باشندے نے غیرملکی کا ڈھائی کروڑروپےسے زائد کا قرضہ معاف کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) ایک سعودی باشندے نے مصری تارکِ وطن کو ساڑھے تین لاکھ ریال (2 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے) کا قرضہ معاف کردیا۔

مقروض قرضے کا بھگتان کیے بغیر روپوش ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔قائرہ میں مقامی میڈیا نے بتایا کہ مقروض کی بیٹی نے قرض خواہ سے استدعا کی تھی کہ قرضہ معاف کردیا جائے۔

ایک سعودی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ چند برس قبل شروع ہوا تھا جب ایک عرب (مصری) تارکِ وطن سے کار کا حادثہ ہوا تھا جس میں اردن کا ایک شخص جاں بحق اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوئے تھے۔سعودی کفیل سفاق الشماری نے متاثرہ خاندان کو دیت کی رقم بھی ادا کی اور زخمیوں کا علاج بھی کروایا۔ طے پایا تھا کہ مصری اجیر بعد میں یہ رقم ادا اپنے آجر کو ادا کردے گا۔

روپوش ہونے والے مصری کو بعد میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے تین سال بعد حکم دیا کہ مصری باشندہ اپنے آجر کو مذکورہ رقم ادا کرے۔

Recent Posts

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ…

4 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت…

10 mins ago

سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا…

13 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا…

17 mins ago

خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو زہر دے دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (قدرت روزنامہ) خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر…

36 mins ago

معمر شخص نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار ہزاروں ڈالر میں خرید کرتوڑ دیا

نیویارک (قدرت روزنامہ)معروف امریکی گلوکارہ و گیت نگار ٹیلر سوئفٹ موسیقی کی دنیا میں اپنے…

39 mins ago