توشہ خانہ کیس؛ نواز شریف کی نیب انکوائری رپورٹ آج بھی پیش نہ کی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی نیب انکوائری رپورٹ آج بھی پیش نہ کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی اور ایک سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت میں نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی پیش نہ کی جاسکی۔ عدالت نے ایک ہفتے کے اندر نیب کو نواز شریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اسی طرح سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ان کے وکیل راجہ فیصل یونس عدالت میں پیش ہوئے۔ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی۔
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

3 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

15 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

23 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

39 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

43 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

54 mins ago