پی ڈی ایم کے جلسے پی ٹی آئی سیاست کا جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحرک اور فعال ہے، 16اکتوبر کو فیصل آباد اور 30اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بڑے جلسے ہوں گے، پی ٹی آئی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی لوٹوں اور پیراشوٹرز اور دہری شہریت کے حامل عناصر کا ہجوم ہے، وزراء پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمن پر تنقید کی بجائے کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں، علی امین گنڈا پور کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے بحیثیت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اپ کے لیڈر عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو نریندر مودی کے جھولی میں ڈال دیا؟، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا تھا مگر نااہل حکمرانوں نے اس شہ رگ کو کاٹ دیا . اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کی قیادت میں متحرک اورفعال ہے16اکتوبر کوفیصل آباد 30اکتوبرکوڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے بڑے بڑے جلسے ہوں گے جو کہ درحقیقت پی ٹی آئی حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے .

انہوں نے کہا کہ جلسوں میں پی ڈی ایم کی تمام قائدین شریک ہونگے . پی ٹی آئی پارٹی نہیں بلکہ سیاسیلوٹوں اور پیراشوٹر سیاسی شخصیات اور دوہری شہریت کے حامل لوگوں کاہجوم ہے . پی ڈی ایم اور مولانافضل الرحمن پرتنقید کرنے کے بجائے اپنی وزارت اورحکومت کی کارکردگی قوم کوبتائیے، علی امین گنڈاپور تم نے بحیثیت وفاقی وزیر برائے امور کشمیراورتمہارے لیڈرعمران خان نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے سیاسی اور سفارتی سطح پرکیاکیاہے؟ہاں عمران خان نے کشمیر کونریندرمودی کے جھولی میں دے دیا، پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیایہ ہے کشمیر کے مسئلے کاحل؟بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم نے کشمیر کو شہ رگ قرادیاتھا مگر موجودہ نااہل حکومت نے اس شہ رگ کو کاٹ دیا، اب یہ خود قوم کو بتائے کہ انہوں نے اس سودا کی کیا قیمت وصول کی؟ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کی وکالت کرنے کے بجائے کلبوشن کے سہولت کاربن گئے، پارلیمنٹ میں کلبوشن کوسہولت اور رعایت دینے کے لئے قانون سازی کی . بیان میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور تم کیسے امورکشمیرکے وزیر ہے کہ ابھی نندن اور کلبوشن میں فرق نہیں کرسکتے؟اس میں اور اوران کے جعلی وزیراعظم کوکوئی شرمندگی نہیں کہ چار سال قبل میاں نوازشریف کی طرف سے اعلان کردہ ڈی آئی خان زرعی یونیورسٹی منصوبے پر دوبارہ اپنے نام کی تختی سجائی، پی ڈی ایم عوام کی زبان اور ترجمان ہے جو اس ناجائز حکومت کاپیچھا کریگی . انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے علاوہ جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام 14اکتوبر کوپشاور میں ”مفتی محمود“کانفرنس ہوگی . . .

متعلقہ خبریں