کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء نے ضمانت پر رہائی سے انکار کردیا۔ انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ شب طلباء کی جانب سے پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی اور شہید فیاض سنبھل چوک پر دھرنا دیاگیا رات گئے پولیس نے دھاوا بول دیا جس میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے اور ہمیں کئی ساتھیوں کو گرفتارکرلیاگیا اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے تشدد اور پھر گرفتاریاں کی گئی اپنے ہی حق کیلئے ہمیں گرفتاری کے بعد جھوٹے ایف آئی آر میں ضمانت پر رہا کیاجارہاہے جو ہمیں منظور نہیں تھانے میں موجود طلباء نے پولیس اسٹیشن سے نکلنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی 4نکاتی مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے سراپااحتجاج ہیں ان کامطالبہ ہے کہ پی ایم سی کی منعقد کردہ آن لائن ٹیسٹ کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بارہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کیا جائے،انٹری ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کو 50فیصد رکھا جائے بلوچستان، فاٹا کی مخصوص نشستیں جوکہ ختم کردی گئی ہے انہیں دوبارہ بحال کیا جائے یا پھر اس کے متبادل میں بلوچستان کے کالجز میں ہماری سیٹوں کو ڈبل کیا جائے۔ گرفتار طلبا کو رہا اور جھوٹا ایف آئی آر ختم کیا جائے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…