حلال کماؤ بچوں کی اچھی تربیت کرو الیکشن لڑنا اچھی چیز نہیں، جج کا امیدوار کو جواب


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے ق لیگ کے پی ایس 76 سے امیدوار کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی اور امیدوار سے کہا کہ فارم تک بھرنا نہیں آتا رزق حلال کماؤ، بچوں کی جاکر اچھی پرورش کرو الیکشن لڑنا ویسے بھی اچھی چیز نہیں ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مسلم لیگ ق کے پی ایس 76 سے امیدوار معشوق علی جانوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ معشوق علی جانوری 8 ویں پاس ہے، اس سے فارم جمع کراتے وقت کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی بنا پر فارم مسترد ہوا اسے منظور کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 8 ویں پاس ہو یا پی ایچ ڈی کر رکھا ہو، اگر کسی مرحلے کا حصہ بننا ہے تو سارے قواعد پورے کرنا ہوں گے۔ چیف جسٹس نے امیدوار سے کہا کہ کس کے فرنٹ مین ہو؟ کون ہو؟ کیسے مقابلہ کرو گے؟
درخواست گزار نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے نامزد کیا ہے، حلقے کے عوام کی مدد سے الیکشن لڑرہا ہوں۔اعتراض کنندہ کے وکیل نے کہا کہ اس امیدوار کا پیشہ لکھا ہوا ہے وہ گدھا گاڑی چلاتا ہے اور اس نے کاغذات میں پستول بھی ظاہر کیا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فارم بھرنا نہیں آتا؟ کئی لوگ تو بوگس فارم بھی جمع کراتے دیتے ہیں، پستول کہاں سے آیا تمہارے پاس؟ کیا بندوق دکھا کر الیکشن لڑو گے؟ خالی فارم بھردو اور الیکشن لڑنے پہنچ جاؤ؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے، کس نے کہا ہے جاکر الیکشن لڑو؟ الیکشن لڑنا ویسے بھی اچھی چیز نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے معشوق علی جانوری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رزق حلال کماؤ، بچوں کی جاکر اچھی پرورش کرو۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق فارم پُر کرنا نہیں آتا، ضوابط پورے نہیں ہوئے تو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دیں؟
بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ ق کے پی ایس 76 سے امیدوار معشوق علی جانوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

1 min ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

2 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

13 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

20 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

21 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

28 mins ago