پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی: بابر اعوان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نواز شریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جا چکے ہیں تو نواز شریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا .
بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے اور پچ اکھاڑ دی گئی ہے، ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی .


اُنہوں نے کہا کہ یہ ساری کوششیں اس لیے ہو رہی ہیں کہ ہم میدان چھوڑ دیں جو مگر بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، ہم مردِ میدان ہیں، چاہتے ہیں کہ وکٹ بھی ہو، پچ بھی ہو اور مخالف بھی ہو .
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ پچ اکھاڑ دی گئی، وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے، بلّا ہم سے چھین لیا گیا اور اب وہ کہتے ہیں خالی ہاتھ لڑیں خیر صورتحال کچھ بھی ہو اس کے باوجود ہم الیکشن سے نہیں نکلیں گے .

. .

متعلقہ خبریں