ن لیگ مخالفین کو پچ آؤٹ کر کے میدان میں اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو


قمبر شہداد کوٹ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں اور ہم سازشوں کو ناکام کر کے عوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔
قمبر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صوبائی امیدواروں کو تیر کے بجائے علیحدہ انتخابی نشانات دیے گئے ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آئیں ہمارا ساتھ دیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی غلط فہمی رکھنے والوں کو نقصان ہوگا، جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں اور اب ہمیں انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور پی پی نے معاشی معاہدہ عوام کے سامنے رکھ کر اُن سے ساتھ مانگا ہے۔بلاول نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، عوام نئی سیاست اور نئی سوچ کا ساتھ دیں‘۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) اب جمہوری جماعت نہیں رہی، وہ مقابلہ نہیں مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے‘۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago