بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر عمران خان کا رد عمل بھی آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سےبلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پرسوں ایک امپائر نے نو بال دی ہے، لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔نواز شریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، وہ پیشگوئی کر ر ہے ہیں کہ ان کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکریٹ کیوں نہیں رکھا۔صحافی نےسوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

11 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

20 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

23 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

32 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

34 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

44 mins ago