بلوچستان کے عوام کیلئے صحت کے معیاری علاج کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق بلوچستان میں غریب افراد اور کم آمدنی والے گھرانوں کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا جلد کردیا جائیگا منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے تیکنیکی امور حتمی مراحل میں ہیں یہ بات انہوں نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے اٹھارہ لاکھ سے زائد مستقل رہائشی خاندانوں کو سالانہ دس لاکھ روپے تک سرکاری اخراجات پر پاکستان کی نامور نجی و سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہوگی اور کارڈ دہندگان اس سہولت کے تحت تمام اقسام کے کینسر، امراض گردہ و مثانہ بشمول ڈائیلاسز و پیوند کاری، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ، شوگر، امراض قلب و شریان، نیورو سرجری، پروستھیٹکس، اتفاقی حادثات سمیت ہر قسم کی ایمرجنسی میں اپنا علاج معالجہ سرکاری اخراجات پر معیاری اسپتالوں سے کراسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹیو کے تحت یہ منصوبہ صحت عامہ کا وہ تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کے ثمرات براہ راست غریب اور عام آدمی کو ملیں گے اور معیاری طبی سہولیات غریب افراد کی دسترس میں ہونگی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں غریب افراد کی آمدن کا ایک بڑا حصہ علاج معالجے کی نظر ہوجاتا ہے جس سے شرح غربت میں اضافہ ہوتا ہے صحت عامہ کی تحفظ کے اس سماجی اقدام سے نہ صرف عوام کو علاج معالجے کے مختلف آپشن میسر آئیں گے بلکہ صحت پر خرچ ہونے والے اخراجات سرکاری زمرے میں منتقل ہو جانے سے آمدن کا توازن غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور غریب افراد یہی وسائل اپنی دیگر سماجی ضروریات کے لئے استعمال کرسکیں گے۔

Recent Posts

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

18 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

27 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

30 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

47 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

50 mins ago