دانیال عزیز کے والد1960 سے سیاست میں ہیں، ان کے کاموں کی کوئی مثال دے دیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہدانیال عزیز کے والد 1960 سے سیاست میں ہیں، ان کے کاموں کی کوئی مثال دے دیں . پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق بانی پی ٹی آئی کر کے گیا ہے، انور عزیز کا بیٹا دانیال عزیز، اب مجھےکہہ رہا ہے کہ میں نے مہنگائی کی ہے .

دوران خطاب انہوں نے مزید کہا کہ این اے 75 میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا،دانیال عزیز کہہ رہا ہے 16 مہینوں میں مسلم لیگ ن نے منہگائی کی ہے، وہ پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ذمے دار مسلم لیگ (ن) کو قرار دے رہے ہیں .

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں دانیال عزیز این اے 75 میں اپنا کوئی ترقیاتی منصوبہ بتادیں، انہوں نے اپنے حلقے میں کوئی سڑک، یونیورسٹی یا اسپتال بنایا ہو تو دکھادیں . ، این اے 75 سے جس امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے، وہ تھانے کی سیاست نہیں کرتا .

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 55 جس امیدوار کو ٹکٹ دیا، یہ بھی عظیم باپ کا بیٹا ہے، 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے .

. .

متعلقہ خبریں