غزہ کے مجاہدین کی مدد تمام نفلی عبادات سے افضل ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی(قدرت روزنامہ) مفتی اعظم پاکستان و شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عبادت غزہ کے لوگوں اور مجاہدین کی مالی امداد ہے، مٹھی بھر مجاہدین نے اسرائیل اور اس کے حواریوں کا غرور خاک میں ملادیا۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مدینے منورہ تک پہنچنے کا ہے، گریٹر اسرائیل کے نقشے میں مدینہ بھی آتا ہے، اسرائیل اگر کامیاب ہوجاتا ہے تو خطے کے کسی ملک کی خیر نہیں۔

مفتی اعظم و سابق چئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حواریوں نے بربریت کا بازار گرم رکھا ہے اور حماس نے جس طرح مزاحمت کی ہے وہ سلام کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مفتیان اکرام نے کراچی کے نجی ہوٹل میں حرمت اقصی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مٹھی بھر مجاہدین نے اسرائیل اور اس کے حواریوں کا غرور خاک میں ملادیا ہے، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مدینے منورہ تک پہنچنے کا ہے، گریٹر اسرائیل کے نقشے میں مدینہ بھی آتا ہے۔

اسرائیل اگر کامیاب ہوجاتا ہے تو خطے کے کسی ملک کی خیر نہیں۔ عالم اسلام میں بہت سی زمینوں پر غیروں کا قبضہ ہے، لیکن یہاں مسئلہ زمین کا نہیں نا اس بات کا ہے کہ غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اصل مسئلہ بیت المقدس کا ہے۔ فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصی کا ہے۔

جب سے صیہونیوں کا قبضہ ہوا ہے تو امت مسلمہ کا فرض ہے اس یہودیوں سے آزاد کرائے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یہ ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھاتے ہیں جو جدل ہے اور جابر ہے اس سے ہمیں نجات ملنی چاہئے، میں ساؤتھ افریقہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس عالمی عدالت میں مسئلے کو اجاگر کیا۔

ہمیں لندن میں یا مغرب میں حقوق انسانی کے آزاد علمبردار ہیں ان کو جمع کرنا چاہئے، اور ان کے سامنے اسرائیل کو کھڑا کرنا چاہئے۔ بساط کے مطابق سب کو اپنا حق ادا کرنا چاہئے، ہم وہاں امداد نہیں پہنچا سکے جو امت مسلمہ کی ناکامی ہے۔ اور یہ سوچیں کہ ایسے عمل کردار ادار کریں کہ ان کی مدد ہوسکے۔

پاکستانی میڈیا کو چاہئے وہ اپنے خبرناموں کا آغاز فلسطین اور مسجد اقصی کی حرمت سے کرنا چاہئے۔

غزہ پر اسرائیلی جارجیت کے 100دن مکمل ہونے پر کنونشن سے جید علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کیخلاف عملی کردار ادا کریں، اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور غزہ کے محصورین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے، حماس کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کے علمائے کرام اور عوام ہر سطح پر فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمفتی تقی عثمانی صدر جامعہ دارالعلوم،مفتی منیب الرحمن رئیس جامعہ نعیمہ، مولانامفتی محمدیوسف کشمیری رئیس جامعہ الدراسات وممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،حافظ نعیم امیرجماعت اسلامی کراچی و دیگر نے کیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی میزبانی میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں حرمت اقصیٰ کنونشن کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا، جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، حماس کی مزاحمت کو خراج عقیدت اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

مزید برآں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور ان سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے، فلسطینوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے اور غزہ کے مسلمانوں کی امداد کے لیے بھی اپیل کی گئی۔ کنونشن میں شہربھر سے ہزاروں علماء، مفتیان، خطباء و دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے پاس انبیاء کی سرزمین فلسطین اور مسجد اقصیٰ سے آئے ہیں۔ہمارے پاکستانی بھائی شروع سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔عرب اسرائیل جنگ میں پاکستانی ہوا باز نے دشمن کے تین جہاز گرائے تھے۔پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائی۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

56 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

58 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago