انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ سے بھی پریشان کن خبر

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان ہے .


تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو اتو 100 انڈیکس 64 ہزار 269 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 553 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 63 ہزار 715 پوائنٹس پر آ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں