تحریک انصاف سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد مزید انتشار کا شکار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد مزید انتشار کا شکار ہوگئی، پارٹی میں مرکزی قیادت کا فقدان ہے جبکہ دھڑے بندی اور گروپنگ عروج پر ہے۔
شیر افضل مروت کھل کر مرکزی قیادت کے سامنے آ گئے۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے صدر عارف علوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور صدر عارف علوی کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی بھی مخالفت کی۔
شیر افضل مروت اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی رؤف حسن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ گزشتہ روز ایک پروگرام میں رؤف حسن نے شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا جس پر شیر افضل نے ٹویٹ میں کھل کر رؤف حسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ رؤف حسن نے عمران خان مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوائے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائنس ختم کروایا، یہ ایک سازشی ہے اور اکثر پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتا ہے، ‎اس نے الیکٹرانک میڈیا پر چند بار میرے خلاف بات کی، میری خان کے ساتھ 13 جنوری کی ملاقات سے اختلاف کیا۔
شیر افضل نے کہا کہ یہ ملاقات خان کی اہلیہ، ان کی بہنوں، اعجاز بٹر اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ سمیت نصف درجن وکلاء کی موجودگی میں ہوئی تھی، اس پرانے شیطان نے سندھ کی کامیاب مہم کو کمزور کرنے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

46 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago