’ان‘ کے مخالف کے ساتھ آج جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا،بلاول بھٹو زرداری


نوڈیرو(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ہے کہ آج ان کے مخالف کے ساتھ جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے ہم نے انہیں بھی ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خراب حالات کا کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں ہے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ،انہیں دعوت دی گئی ہے کہ کراچی میں آکر گھر بنائیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت اور ذاتی دشمنی کی سیاست کی وجہ سے جو ہورہا ہے بہت غلط ہورہا ہے، جو آج سمجھتا ہے کہ ان کے مخالف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، وہ جان لیں کل ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا، سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان ہوگا، اس سے ملک، وفاق اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا، تقسیم کی سیاست کا اثر ہر گھر تک پہنچ رہا ہے۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

4 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

5 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

5 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

5 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

6 hours ago