پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اسد قیصر کے کاغذات کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے 19صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں،پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیدیا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی .

. .

متعلقہ خبریں