پی ٹی آئی کیساتھ جو ہورہا ہے، وہ ملک میں پہلی بار نہیں ہورہا، سراج الحق


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کی قراردادوں سے ادارے کا چہرہ مسخ ہوتا ہے۔ سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے 8 فروری کو ہر قیمت پر الیکشن ہو، افسوس ناک ہے سینیٹ میں قرارداد آتی ہے کہ الیکشن بروقت نہ ہوں، ایسی قراردادوں سے اس ادارے کا چہرہ مسخ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں جے یو آئی ، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی نے بھی عوام کو مایوس کیا، انہوں نے بس اتنا کیا کہ نیب کے دفاتر سے اپنے کیس ختم کیے، اپنے بینک اکاؤنٹ میں اضافہ کیا، ان سب جماعتوں نے مل کر عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، ماضی میں انہوں نے کچھ لو اور کچھ دو کی بات کی، اسی وجہ سے پاکستان پر 80 ارب کا قرضہ ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےساتھ جو ہورہا ہے یہ ملک میں پہلی بار نہیں ہورہا، اسی لیے جماعت اسلامی ہمیشہ کہتی ہے اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ آزاد اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں، ہمارا یہی مطالبہ ہے ہر سیاسی جماعت کو موقع ملنا چاہیے اور اصل فیصلہ عوام کریں، پی ٹی آئی کے پاس عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا ایک اور موقع موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عوام سے اپنے وعدہ پورا کرے کہ ہم غیر سیاسی ہوگئے ہیں، میڈیا بھی کسی کو لاڈلا نہ بنائے ، جماعت اسلامی ہر اس فیصلے کی مذمت کریگی جس کے نتیجے میں الیکشن بروقت نہ ہوں۔
سراج الحق نے بلاول کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، اس کا مطلب ہے ہم دو ہی خاندان ہیں، صرف ہم دونوں میں سے کسی کی باری آئے گی، مگر اب نہ تیر نہ شیر کی باری بلکہ عوام کی باری ہے، اب ترازو کی باری ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago