پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، مراد علی شاہ


سیہون (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی . پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈز امیدواروں کو آزاد حیثیت میں نشانات الاٹ کیے گئے ہیں .

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک کیلئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے .
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان دیا جائے . پنجاب میں ضرورت پڑی تو تیر کے نشان کیلئے عدالت میں جائیں گے . مراد علی شاہ نے کہا پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہتے ہیں . ہمارے خلاف الیکشن میں اتحاد کوئی نئی بات نہیں .
انہوں نے کہا ہم پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کر رہے . لندن پلان کا مجھے علم نہیں، یہ پلان دوسرے لوگ کرتے ہوں گے ان کو اس ملک کے عوام جواب دیں گے . مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرار داد کو مسترد کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں