کسی کا انتخابی نشان لیا جانا میرے نزدیک کوئی اہم بات نہیں، راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسی کا انتخابی نشان لیا جانا میرے نزدیک کوئی اہم بات نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں تلوار کا نشان لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات چلی تھی کہ موسم اور حالات کی وجہ سے الیکشن کا التوا کیا جائے، میں سمجھتا ہوں سینیٹ ہمارے لیے باعث تکریم ہے، جنہوں نے قرارداد پیش کی ان کے پاس بھی کوئی جواز ہو گا۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بھی جواب آگیا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پر ہوں گے، الیکشن اس وقت بھی ہوئے تھے جب حالت جنگ میں تھے، کوئی اتحادی حکومت بھی بنتی ہے تو ملک کے لیے وہ بھی اچھا ہو گا
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ ضد اور انا ہی ہے جسے ختم کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہر ایک کے لیے ہونی چاہیے، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سمجھتا ہوں 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تھی، 9 مئی کے واقعات، کوئی معاشرہ اور ملک اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، پیپلز پارٹی کا عام فہم اور سادہ منشور بھی آگیا ہے۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

12 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

14 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

43 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

48 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago