کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع! کس کس کو گرفتار کر لیا گیا؟ بڑی خبر

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن کرتے ہوئے کرپشن اور رشوت ستانی کے مختلف واقعات میں 6 سرکاری ملازمین کوگرفتار کرکے رشوت کی مد میں وصول کئے گئے ہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن نے بارانی یونیورسٹی چکوال کے فیلڈ آفیسر خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے زیتون کی فصل کی مد میں سرکاری خزانہ کو 48لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ملزم نے معاہدے برعکس زیتون کی ناقص فصل کاشت کرکے خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پنجاب بہاولپور کے موضع پکی وار سے لمبردار کو مقدمہ نمبر 8/21 میں گرفتار کیا گیا۔سول کورٹ یزمان کا بالیف اصغر علی پانچ ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوا ۔

فیصل آباد سے جعلی دستاویزات پر ٹیچر بھرتی ہونے والے نعیم جاوید کوبھی گرفتار کر لیاگیا ۔ملزم کو گریجویشن کی جعلی ڈگری پر محکمہ تعلیم میں ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیاں سے پٹواری خانزادہ کوعدالتی حکم پر گرفتارکر لیا گیا ،پٹواری کوٹلی ستیاں نے جعلی بیع نامہ تیار کرکے زمین کا انتقال کیا۔

عدالت نے ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ٹی ایم اے ساہیوال سے سینٹری ورکر خرم شہزاد کوبیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 31/21میں محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک کو بھی گرفتار کر لیا۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

14 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

28 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

46 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

57 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago