لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنیکی اجازت دیدی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کے معاملے پر دو تحصیلوں میں واقع جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی ، سابق وزاعظم کے نام تحصیل رائیونڈ میں دو زرعء اراضی ہیں ، ان کے نام تحصیل کینٹ میں 135اپر مال کمرشل جائیداد ہے۔جائیدادوں کی نیلامی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز سے اجازت مانگی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے نیلامی اشتہار کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا۔سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…