ایران کی دراندازی، چابہار میں جاری جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس منسوخ، پاکستان نے وفد واپس بلا لیا

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران کی پاکستان میں دراندازی کے باعث چابہار میں جاری جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس منسوخ، پاکستان نے وفد واپس بلا لیا . پاکستانی وفد چابہار سے واپس پاکستان روانہ ہو گیا .

اجلاس میں چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان عبدالقادر میمن ،ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی،کوئٹہ اور گوادر چیمبرز کے تجارتی وفود اور دیگر حکام شامل تھے . آج کے منعقدہ اجلاس میں تجارت کی فروغ کیلئے تجاویز و مشاورت کے علاوہ کئی یاد یاداشتوں پر دستخط ہونا تھا . گبد ریمدان بارڈر فعال ترین بارڈر ہے جہاں سے سالانہ اربوں روپے کی تجارت ہوتی ہے، چابہار میں دو روزہ نمائش بھی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں