اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقاقت کا کیس ختم کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانونی طور پر دفعہ 496 بی میں 2 گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے۔ عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے۔ عدالت نے 18 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عائد کیے تھے۔عدت میں نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…