ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ’’مہندی‘‘ میں پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول گانے ’’ گاگر‘‘ کی دھن چوری کر لی جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
دھوانی بھنوشالی کا 21 ستمبر کو گانا مہندی ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا مقبول ترین گانا ’’ گاگر‘‘ 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔
بھارتی گلوکارہ کے گانے کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں جبکہ گانے کے بول اور زبان بالکل مختلف ہے مگر دھن مکمل طور پر گاگر سے ملتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گانے کو نقل قرار دے رہے ہیں۔
پاکستانی گلوکار عمیر جیسوا نے بھی یہی گیت گاگر گایا تھا اور مداحوں سے خوب داد پائی تھی،عمیر جسوال نے بھی انسٹا گرام پر گانا چوری ہونے کی خبر دی ہے۔
عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئر کیا، ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’چلیں یہ بھی ٹھیک ہے‘ اور ساتھ ہی گلوکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان بھی بنائے۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…