ایران کی طرف سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، جان اچکز ئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکز ئی نے کہا ہے 8فروری کو عام انتخانات کے حوالے سے تیاری مکمل ہے امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جیسے واقعات سے باہمی برادرانہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سول سیکرٹریٹ کو ئٹہ پر یس کانفرنس میں کیا . صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بیان جاری کیا ہے، اس طرح کےواقعات سے باہمی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اوراس طرح کی خلاف ورزی قطعی طورپرناقابل قبول ہے .

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے ، اس کے خلاف مربوط کارروائی ہونی چاہے . انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اسلام آباد میں شہدا فائونڈیشن کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا . انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بیرونی قوتیں عرصہ دراز سے سرگرم ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے لیکن پاکستان میں بہت سے حملوں میں افغان شہری ملوث رہے ہیں دونوں ممالک کی سرحد پر پاسپورٹ کے بغیر کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے . نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت چمن دھرنے کے حوالہ سے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے . . .

متعلقہ خبریں