طورخم سرحد دو طرفہ تجارت کیلیے چھٹے روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

خیبر(قدرت روزنامہ) طورخم سرحدی گزر گاہ دو طرفہ تجارت کے لیے آج چھٹے روز بھی بند ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والی گاڑیوں پر 6 روز قبل پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد سرحدی گزر گاہ کے دونوں جانب مال بردار ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہیں۔

اُدھر افغان فورسز نے بھی پاکستانی کارگو گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ 3 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ یومیہ درآمدات کا حجم 540 ملین روپے ہے۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹ ایکسپورٹ سے ملکی خزانے کو یومیہ 5 کروڑ روپے ریونیو جمع ہوتا ہے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے معمول کے مطابق بحال ہے۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

8 mins ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

35 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

52 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

1 hour ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

2 hours ago