مودی کی تقریر ہندوستان کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی ، شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی تقریر ہندوستان کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے ، مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دکھائی نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago