اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جارہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہے۔
’ایران کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ تاحال ایران کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی، صورتحال کو غور سے مانیٹر کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…