لیجنڈ اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری

(قدرت روزنامہ)لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ سے آنے والی ایئرایمبولینس 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جس کے لئے عمر شریف کو اسپتال سے ساڑھے چار بجے تک کراچی ایئر پورٹ پرپہنچایا جائیگا ۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پرواز صبح ساڑھے پانچ بجے واشنگٹن امریکہ کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ پرواز جرمنی، آئس لینڈ اور کینیڈا میں دو گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے امریکہ پہنچے گی ۔

پرواز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر چار بجے واشنگٹن ڈی سی کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی جبکہ شام پانچ بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی جس کا اجازت نامہ بھی جاری کردیا گیا تھا۔

سی اے اے نے بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایمبولینس کا کال سائن IFA-1264 ہے۔

خیال رہے کہ عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکہ کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے 4 کروڑ جاری کئے گئے تھے جس میں سے امریکہ منتقلی کے لیے 2 کروڑ 84 لاکھ 98 ہزار ادا کئے گئے۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

3 mins ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

11 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

20 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

26 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

38 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

1 hour ago