پاک ایران کشیدگی، چین کی ثالثی کی پیشکش


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے ’جیو نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دینا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جا سکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔چین کے قونصل جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اپنے اچھے دوست پاکستان اور اچھے دوست ایران سے کہتا ہے ہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
گزشتہ روز دفترِ خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا تھا۔
دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہو گی۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 min ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

25 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

42 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

55 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago