کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا جواز غلط ہے، شاہ محمود قریشی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا جواز غلط قرار دے دیا۔راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لارجر بینچ نے کاغذات نامزدگی پر اپیل مسترد کر دی، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر جواز بنایا کہ کاغذات پر دستخط نہیں، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب باجوہ کے سامنے میں نے دستخط کیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی پر دستخط نا ہونا جواز بنایا گیا، ایک ساتھ دو کاغذات پر دستخط کیے، سندھ سے کاغذات منظور اور پنجاب سے مسترد ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ میں نے کیا دستخط نہیں کیے؟ سندھ سے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پنجاب سے مسترد ہوئے، ایک ساتھ دونوں کاغذات پر دستخط کیے، ایک مسترد ایک منظور ہوئے، یہ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طورخم بارڈر پر اینٹیں لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، بحیثیت سابق وزیر خارجہ تشویش ہے، 75 سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تعلقات میں یہ نوبت کیوں آئی؟ حکومت وقت کو ان معاملات پر غور کرنا چاہیے، گلگت بلتستان میں 22 روز سے احتجاج جاری ہے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں، ایل او سی پر فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

5 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago