(قدرت روزنامہ)کشمش کھانے کے فائدے جان کرآپ حیران رہ جایئں گے۔اللہ کی یہ نعمت اپنے اندر بے انتہا طبی فوائد رکھتی ہے۔
لوگ اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کشمش کو پانی میں بھگو کر استعمال کیوں کرنا چاہیئے؟
اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ کشمش کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش نہ صرف جسمانی قوت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ایمیون سسٹم کو اتنا تگڑا بنا دیتی ہے کہ موسمی بیماریاں جسم پر اثر انداز نہیں ہوتی ہیں۔
1 – جھائیوں سے جلد کی حفاظت
کشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا “کولاجن” جلد کو لچک دار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے۔
2 – دورانِ خون کی بہتری
پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ فولاد کا اچھا ذریعہ ہے جو دوران خون کو منظم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
3 – دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت
مضبوط اور صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ (ناسير شُدَہ چِکنائيوں کا مائع تيزاب) پلاک بننے اور دانتوں کو برباد ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش میں پایا جانے والا کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کو ٹوٹنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
4 – جلد کو سخت دُھوپ کے ضرر سے بچانا
کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ امائینو ایسڈ کی بڑی مقدار جلد کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…