پاکستان میں رمضان المبار ک کا آغاز کب متوقع ہے؟جانئے

ریاض(قدرت روزنامہ) ماہر فلکیات اور ایمریٹس ایسٹرانومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک 11مارچ 2024ءسے شروع ہو گا . اس لحاظ سے پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12مارچ کو متوقع ہے .


نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہاکہ اس بار 26سال بعد رمضان المبارک موسم سرما میں شروع ہونے جا رہا ہے . ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امسال موسم سرما کا اختتام 20مارچ کو ہو رہا ہے، چنانچہ اس بار رمضان المبارک کے آٹھ سے نو روزے موسم سرما میں آئیں گے .
انہوں نے بتایا کہ اب 2031ءتک رمضان المبارک سردیوں کے موسم میں آیا کرے گا . رپورٹ کے مطابق دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے اس بار سعودی عرب میں روزے کا دورانیہ 13سے 15گھنٹے کے دوران رہے گا . چونکہ رمضان المبارک 11مارچ کو شروع ہو رہا ہے تو اس بار عید الفطر 10یا 11اپریل کو متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں