انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 38پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا . ماہرین کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے .

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے کا تھا . ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے .

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 700 پر آ گیا . گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں