کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرِ صدارت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پوليس حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیارت اور سرد علاقوں میں برفباری کی صورت میں بھاری مشینری متعلقہ ڈسٹرکٹس میں موجود ہوگی۔
اجلاس میں الیکشن کے لیے ریٹائرڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق اب تک کیے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق امیدواروں اور عوام کےتحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے، عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے سازگار ماحول دیا جائے۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…