پاکستانی کرنسی میں لین دین، افغان حکام نے ویش میں تمام کاروباری مراکز بند کردیے


چمن (قدرت روزنامہ) چمن پاک افغان سرحد پر افغانستان ویش منڈی میں قائم تجارتی منڈیوں کے مختلف کاروباری مراکز کو افغان طالبان نے گزشتہ روز سے مکمل بند کردیے ہیں، افغان احکام کے مطابق تجارتی منڈیوں کی بندش پاکستانی کرنسی سے لین دین کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے سے تاجروں کو وارننگ جاری کی تھی کہ پاکستانی کرنسی سے کاروبار نہ کریں کاروبار پورے ملک میں صرف افغانی کرنسی سے کرنا ہے جس پر عمل نہ کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے پر تمام کاروباری منڈیوں کو تالے لگا دیئے ، منڈیوں کو تالہ بندی سے تاجروں کا کاروبار مذید سخت متاثر ہوگیا
افغانی کرنسی سے کاروبار کرنے کیلئے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا ۔ دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ افغان کرنسی سے کاروبار و لین دین کرنا مناسب نہیں ہے اس میں تاجروں کا سخت نقصان ہے ویش بارڈر سپین بولدک میں عرصہ دراز سے پاکستانی کرنسی سے کاروبار ہوتا ارہا ہے اور افغان حکومت کا یہ فیصلہ تاجروں کو قبول نہیں ہے تاہم زرائع سے معلوم یوا ہے کہ اس سلسلے میں پاک افغان تجارتی وفد بہت جلد افغان احکام سے ملاقات کریگی ۔

Recent Posts

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

6 mins ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

21 mins ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

27 mins ago

شدید بارشوں کے بعد ہرنائی کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے لائن بھی متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صبح سے شروع ہونے والی بارش کے بعد ہرنائی میں کا سبی سے…

56 mins ago

کچی آبادیوں کے لوگ روزگار کے مواقع سے محروم کیوں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی طرف سے خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے ہنرمندی کے…

1 hour ago

ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر چل بسے

لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال…

1 hour ago