جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (قدرت روزنامہ) ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدللہیان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پاک ایران وزرائے خارجہ کی فون پر مثبت بات چیت کے حوالے سے بتایا ہے، جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبدللہیان کے مابین اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی .

دریں اثنا پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے . وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایران سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اس سے سفارتی تعلقات کو بحال کیا جائے تاہم اگر ایران نے دوبارہ کوئی جارحیت کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں