جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (قدرت روزنامہ) ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدللہیان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پاک ایران وزرائے خارجہ کی فون پر مثبت بات چیت کے حوالے سے بتایا ہے، جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبدللہیان کے مابین اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی۔

دریں اثنا پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایران سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اس سے سفارتی تعلقات کو بحال کیا جائے تاہم اگر ایران نے دوبارہ کوئی جارحیت کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

Recent Posts

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

6 mins ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

7 mins ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

9 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ…

14 mins ago

کیا ٹیکسز سے بھرپور بجٹ کا نشانہ متوسط طبقہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھاری ٹیکسز سے بھرپور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا آئندہ مالی سال…

17 mins ago

آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ…

23 mins ago