فائیو سٹار ہوٹل کو 7لاکھ روپے کا چونا لگانے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جعلی رسیدوں کے ذریعے ایک فائیو سٹار ہوٹل کو 7لاکھ روپے کا چونا لگانے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار ہو گئی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 37سالہ خاتون دو ہفتے تک ’پُل مین ہوٹل‘ میں قیام پذیر رہی۔
اس نے کرائے پر ایک لگژری سوٹ لے رکھا تھا جس کا دو ہفتے کا کرایہ 7لاکھ روپے بنا۔دو ہفتے قیام کے بعد خاتون ادائیگی کیے بغیر جانے لگی تو ہوٹل کے سٹاف نے روک لیا، جس پر خاتون نے انہیں ہوٹل کو ادائیگی کی جعلی رسیدیں دکھائیں، جن سے ظاہر ہو رہا تھا کہ خاتون بینک کے ذریعے ہوٹل کو ادائیگی کر چکی ہے۔
تاہم ہوٹل کے سٹاف نے خاتون کا فراڈ ناکام بنا دیا اور پولیس بلا لی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نیو ایئر منانے نئی دہلی آئی تھی۔ اس نے 30دسمبر کو ہوٹل میں سوٹ بک کیا اور 13جنوری کو ادائیگی کیے بغیر چیک آﺅٹ کی کوشش کی۔اس دوران وہ ہوٹل کے سپاءاور فٹنس سنٹر سمیت تمام لگژری سہولتوں سے استفادہ کرتی رہی۔
ایک پولیس آفیسر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ خاتون نے فرضی نام سے ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی۔ دوران تفتیش اس نے ہمیں بتایا کہ وہ وکیل ہے تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ وہ ایک گفٹ شاپ چلاتی ہے۔اس نے ہوٹل سٹاف کو بینک کی ایپلی کیشن کے ذریعے ادائیگی کی جعلی رسیدیں دکھائی تاہم جب ہوٹل سٹاف نے بینک سے تصدیق کی تو بتایا گیا کہ انہیں کوئی ٹرانزیکشن موصول نہیں ہوئی۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

1 min ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

16 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

27 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

38 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

50 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago