امریکہ میں شدید برفباری ہوئی تو باس نے اپنے ملازمین کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک باس شدید برفباری میں اپنے تمام ملازمین کو لینے ان کے گھر پہنچ گیا تاکہ وہ آفس سے چھٹی کے لیے برفباری یا بیماری کا جواز نہ تراش سکیں . انڈیاٹائمز کے مطابق آفس کی خاتون ورکر ایمیرا روفن نے ایک ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں اس کے باس کو گاڑی میں اس کے گھر کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے .


امریکی ریاست پورٹ لینڈ کے شہر اوریگن کی رہائشی ایمیرا روفن ویڈیو میں بتاتی ہے کہ ”میرا خیال تھا کہ اتنی شدید برفباری میں میرا باس ایک دن کے لیے سٹور کو بند رہنے دے گا لیکن وہ ہم تمام ورکرز کو پک کرنے گھر پہنچ گیا ہے تاکہ ہم چھٹی نہ کریں . “ایمیرا کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 40لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں