بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لئے سیاسی قبرستان ہوں گے جس کے بعد عمران خان فواد چودھری کو ڈھونڈتے پھریں گے۔فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لئے سیاسی قبرستان ہوں گے جس کے بعد عمران خان فواد چودھری کو ڈھونڈتے پھریں گے کہ کس پارٹی میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں انتخابات جیتے گے۔ جنوبی پنجاب میں جگہ جگہ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔ عمران خان کا دھاندلی
منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حالت یہ ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا کورم بھی پورا نہیں کر سکتے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی عمران خان کی حکومت کو مزید کندھا دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے ٹکٹ لینے کے لئے تو خود فواد چودھری بھی تیار نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago