اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح دوفیصد رہنے کا امکان ہےحکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2ارب ڈالر ہوگئے۔آئی ایم ایف نےپاکستان میں ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیو میں اضافے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارے پر کنٹرول ہوا ہے ۔
رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.6فیصد جبکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس اورنان ٹیکس آمدن بڑھناخوش آئند ہے، ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارے پر کنٹرول ہوا۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.6فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران 7.7فیصد تھا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6فیصد تک رہ سکتا ہے۔گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2ارب ڈالر ہوگئےہیں۔آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زرعی شعبہ قدرے بہتر ہے،زرعی شعبہ 5.1فیصد کی شرح سے ترقی کررہا ہے،پاکستان میں صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے،صنعتی شعبہ کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی،اکتوبر 2023میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26.8فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8.5فیصد تھی۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…