میرے شوہر جب چاہیں دوسری شادی کر سکتے ہیں۔۔ جانیے کرن ناز کے شوہر کون ہیں؟

(قدرت روزنامہ)ویسے تو مشہور شخصیات کو ٹی وی پر ہی دیکھا گیا ہے، یا تو میزبان کے طور پر یا پھر مہمان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کیمرے کے پیچھے یہ مشہور شخصیات کس طرح رہتے ہیں۔ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر کرن ناز کے بارے میں بتائیں گے، ان کی فیملی اور بیٹی سے متعلق دلچسپ معلومات۔کرن ناز کا شمار اس وقت پاکستان کی مشہور اور خوبصورت نیوز اینکرز میں ہوتا ہے، جو کہ بے باک انداز میں کیمرے کے سامنے بات کرتی ہیں۔ کرن ناز اس وقت سماء نیوز کے ساتھ
وابستہ ہیں، شروعات میں کرن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور نیوز کاسٹر کی تھی، لیکن صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ نیوز روم سے پروگرام روم تک پہنچ گئیں۔کرن ناز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ کرن 15 جون 1990 کو پیدا ہوئی تھیں۔ کرن ناز نے ابتدائی تعلیم تو پنجاب ہی سے حاصل کی مگر گریجوئیشن کراچی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کیا ہے۔کرن ناز اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، ایک پروگرام میں کرن اور اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے لاکھ کوشش کی کہ امی بھی میرے جیسے کالے کپڑے پہنیں مگر امی کی ساس یعنی میری دادی نے کالے کپڑے پہننے سے منع کیا تھا، تو اسی لیے وہ آج تک کالے کپڑے نہیں پہنتی۔کرن اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ کرن اپنے بھائی فرخ شیخ سے بے حد پیار کرتی ہیں۔ فرخ بہن کرن سے دس سال چھوٹے ہیں۔ فرخ اپنی بہن کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میں پیار سے بہن کو انا بُلاتا ہوں، جبکہ انا نے مجھے کوٹا بھی ہے، بالکل ایسے ہی جیسے مرچ مصالحوں کو پیسا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی مار کی وجہ سے میں اب شریف ہو گیا ہوں۔فرخ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرا کوئی بڑا بھائی ہوتا تو شاید وہ انا کی طرح سخت نہیں ہوتا۔ ایک پروگرام میں کرنا ناز کا اپنے بھائیوں سے متعلق کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی نے اپنے بہنوئی یعنی کرن کے شوہر کی گاڑی ٹکا دیا تھا، یعنی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔ جبکہ کرن کہتی ہیں کہ فرخ کا سمیع کے ساتھ ایک الگ ہی رشتہ ہے۔فرخ کہتے ہیں کہ شروعات میں سمیع بھائی ( کرن ناز کے شوہر) سے میری اس طرح نہیں بنی تھی، مجھے لگا وہ مجھ پر رعب ڈال رہے ہیں، حالانکہ س جانتے تھے کہ میں انا کے علاوہ کسی کے رعب میں نہیں آتا تھا۔ شروعات میں میری طرف سے بہت مسئلے ہوئے تھے۔ التبہ جیسے جیسے ہم باتیں کرتے رہے، اب الحمداللہ ان سے کافی اچھی دوستی ہے۔کرن ناز کی 2015 میں سمیع رحمان سے شادی ہوئی تھی، سمیع رحمان کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری ہی سے ہے جبکہ وہ ڈان نیوز میں کنٹرولر روم ان چارج کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ سمیع اور کرن دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کرن ناز نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی اجازت مانگی تو میں منع نہیں کروں گی۔ کیونکہ اللہ نے مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دی ہے۔کرن ناز کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عائشہ ہے، زینب قتل کیس کے موقع پر کرن اپنی بیٹی کو لائیو پروگرام میں بھی لائی تھیں۔ کرن کی بیٹی بالکل کرن ہی کی طرح ہیں، وہ بھی کرن کی طرح باتیں کرتی ہیں، اور انداز بھی کرن ہی کی طرح ہیں.

Recent Posts

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

11 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

12 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

35 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

37 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

40 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

44 mins ago