اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیے خلاف درخواستوں پر ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر 22 جنوری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے، جس کے رخصت پر جانے کے بعد بینچ تبدیل ہوا۔ جمعرات کے روز جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کہ آئندہ کیس کی سماعت دستیاب بینچ کے سامنے ہوگی۔
جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…