1971ء میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان کبھی نہیں ٹوٹتا، جسٹس اطہر من اللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ 1971ء میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان کبھی نہیں ٹوٹتا۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے تعاون سے اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی ٹریننگ سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آزاد میڈیا تنقید برائے اصلاح کرتا ہے اس سے ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں۔ بحیثیت جج ہم اپنی کوئی ججمنٹ یا کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دو طرح کی تنقید ہوتی ہے۔ دانستہ طور پر اگر کوئی فیصلہ دے اُس پر بھی تنقید ہوتی ہے۔ دوسرا میں کسی کو پسند نہیں کرتا اسے قانونی ریلیف دے دیا جائے اس پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ جج کو کسی بھی طرح کی تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ جج کو بے خوف ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔ جج جس نے حلف لیا ہوتا ہے وہ تنقید سے ڈر کر فیصلے کرتا ہے تو وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت جج ہم پبلک پراپرٹی ہیں۔ کسی جج کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ وہ کسی کورٹ رپورٹر کو بتا سکے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ سچائی سچائی ہی رہتی ہے۔ جھوٹ جتنا بھی بولا جائے آخر میں جیت سچ کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971ء میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان کبھی نہیں ٹوٹتا۔اگر سچ بولا جاتا تو نہ پاکستان دو لخت ہوتا نہ لیڈر سولی چڑھتا۔ اظہارِ رائے ہوگا تبھی ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ بہت ساری قوتیں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف تھیں۔ آزادی رائے حق ہے جج کو تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ جج کو آزاد ہونا چاہیے سوشل میڈیا کا جج پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اظہار رائے بہت بڑی چیز ہے اس کو دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ جو غلط کہے گا وہ خود بے نقاب ہو جائے گا۔ آج کل جو ذرائع آ چکے ہیں آپ انفارمیشن کا بہاؤ نہیں روک سکتے۔ تنقید ہر کوئی کرے لیکن تنقید کے بعد عدلیہ پر اعتماد بھی کرے۔ ‏بدقسمتی سے ہماری آدھی سے زائد زندگی ڈکٹیٹرشپ میں گزری جہاں اظہار رائے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

Recent Posts

اب کوئی بھی ملک ڈپازٹ اور قرض رول اوور کرنے کے لیے تیار نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…

16 mins ago

یوٹیوب میں ایک اوربہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…

33 mins ago

وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے: فلک شبیر کا شوہروں کو مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…

1 hour ago

حارث روف نےاہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…

1 hour ago

حکومت کا اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…

1 hour ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

  راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…

2 hours ago