لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں، مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو لانگ مارچ لائے، جناح ہاؤس پر حملہ کیا، وہ دوسروں پر دہشت گری کا مقدمہ کرتے ہیں۔ ہم عدالت کے سامنے اس لیے پیش ہوتے ہیں کیوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ مقدمے جھوٹے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فارمولا صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ پاکستان کے نوجوان کو ایک خوشحال مستقبل ملے گا۔ لاڈلے اور لاڈلا بنانے والے اب خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ علیم خان کے ساتھ سیاسی اتحاد کیا ہے، ہم نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔
قبل ازیں لیگی رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں مریم اورنگزیب، جاوید لطیف، راشد خان ، سہیل احمد کی حاضری مکمل کی گئی۔ بعد ازاں وکیل نے جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

4 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

17 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

28 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

36 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

42 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago