پاکستان کسٹمز کے عملے کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی۔۔۔۔ قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز کے کراچی ایئرپورٹ کلیکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس پر کارروائی کی اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام کرکے قیمتی اور نایاب پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا گیا ہے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمزعملے نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا مشکوک امپورٹ پارسل پکڑا، قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ11لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے
کہ قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت7 نایاب اقسام شامل ہیں، مذکورہ پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک کیا گیا تھا۔متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

2 hours ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

3 hours ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

3 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

3 hours ago