شعیب ملک سے طلاق پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) شعیب ملک سے طلاق پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا .


روزنامہ جنگ کے مطابق عمران مرزا کا کہنا تھا کہ یہ خلع ہے، مسلمان عورت کو اپنے شوہر کو طلاق دینے کا حق حاصل ہے .

یادرہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی اطلاعات کافی عرصے سے سامنے آ رہی تھیں تاہم دونوں اس حوالے سے طویل عرصہ خاموش رہے .

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصویر پوسٹ کی تو طلاق کی خبروں کو تقویت ملی . بعد ازاں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق ہو چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں